14 مارچ 2014 - 20:30
کوئٹہ دھماکہ، وزیراعلٰی نے فوراً اعلٰی سطحی اجلاس طلب کرلیا

وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کوئٹہ بم دھماکے کے فوراً بعد صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اعلٰی سطحی اجلاس طلب کر لیا۔

ابنا: وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کوئٹہ بم دھماکے کے فوراً بعد صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اعلٰی سطحی اجلاس طلب کر لیا۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان بابر یعقوب فتح محمد، آئی جی پولیس اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ آئی جی پولیس مشتاق احمد سکھیرا نے واقعہ سے متعلق بریفنگ دی۔ وزیراعلٰی نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے واقعہ کے ذمہ دار عناصر کو جلد از جلد گرفتار اور کیفرکردار تک پہنچانے کے لیے موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲